Muhammad Essa

دسمبر 2009 کی ایک سرد صبح

تحصیل چلاس کا محمد عیسیٰ وہیل چیئر پر بیٹھا پیراپلیجک سنٹر کی او۔پی۔ڈی میں آیا۔انتہائی گرمجوشی سے ہاتھ ملایا۔حال پوچھنے پر اُس نے بتایا کہ کوئی خاص مسئلہ نہیں سوائے وہیل چیئر اور یہ دوسرے سہارے جو کہ ٹوٹ چکے ہیں ان کی مرمت کا بندوبست کرادیں۔ اُس کے چہرے کی تازگی اسکی اچھی صحت کی غمازی کر رہی تھی۔ سنگلاخ چٹانوں کا یہ باسی آج سے اٹھارہ سال قبل پیراپلیجک سنٹر میں داخل ہوا ، پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور تھا۔ فروری 1984ء کو ایک ڈرائیوردوست نے مجبور کرکے ٹریکٹرپر اپنے ساتھ بٹھالیا وہ گاؤں سے چلاس کی طرف جارہے تھے۔وہ سانپ کی طرح بل کھاتے ہوئے پہاڑی راستے بڑی مہارت سے لکڑیوں سے بھری گاڑی چلارہاتھا۔لیکن بدقسمتی سے ٹرالی کا ہک ٹوٹ اور ایک بھاری لکڑی محمدعیسیٰ کے کمر پر گرپڑی۔ حرام مغز پر چوٹ لگنے کیوجہ اُسکی ٹانگیں مفلوج ہو گئیں، چھوٹے اور بڑے پیشاب پر کنٹرول ختم ہو چکا تھا۔ پیراپلیجک سنٹر میں داخلے کے وقت اُسکی عمر18 برس تھی۔بہت شرمیلا اور خاموش طبع انسان تھا ۔علاج سے متعلق ہر بات پر عمل کرتاتھا۔ سنٹر میں دوران علاج وہیل چیئر پر ہی اس نے درزی کا کام سیکھا چار مہینے پیراپلیجک سنٹر میں رہا۔ اس دورانیے میں اس نے جسم کے مفلوج حصے کی خود حفاظت اور مصنوعی سہاروں کی استعمال کی تربیت احسن طریقے سے مکمل کی۔
محمد عیسیٰ ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتاہے ان پہاڑوں میں زندگی کی بنیادی پورا کرنا عام انسانوں کیلئے ایک جنگ سے کم نہیں پھر معذور ہو کر یہ جنگ جیتنا ایک بڑا کارنامہ ہے۔
33 سالہ محمد عیسیٰ جسمانی معذور ہونے کے باوجود ہر وہ کام کرسکتاہے۔ جو زیادہ تر صحتمند لوگ بھی نہیں کرسکتے۔
ڈرائیور سے درزی بن جانا جو کہ یہاں عام طور پر ایک عار سمجھا جاتاہے مگر اس بات پرواہ کئے بغیر اس نے کام کا آغاز کیا وہ زنانہ اور مردانہ دونوں لباس کی سلائی کا ماہر ہے۔ اور دوسروں پر بوجھ بننے کی بجائے اپنے خاندان کی کفالت میں مصروف کا ر ہے۔ آج محمد عیسیٰ کی قوت ارادی کے سامنے اسکے زیر استعمال لوہا(وہیل چیئر) گھس کر ٹوٹ گئی مگر اسکا حوصلہ پہلے سے بھی زیادہ بلند ہے۔
حرام مغز کی چوٹ کے نتیجے میں جو پیچیدگیاں پیدا ہوئی ہیں۔ مثلاً جلدی حس ختم ہونے Loss of Sensation پر زخم پڑنے (Pressure Sores) جوڑوں کا سخت ہوجانا (Stiffness) پٹھوں کی کھچاؤ (Contractures) پٹھوں کا لرزہ Spasticity چھوٹے پیشاب کا گندہ ہوجانا (UTI) ، قبض (Constipation) ، قوت باہ ختم ہوجانا (Impotance)۔
ان مسائل کے لیے محمد عیسیٰ نے سنٹر کے علاج وتربیت پر پورا عمل کیاہے۔ آج صحیح معنوں میں محمد عیسیٰ ایک بہت بڑا آدمی لگ رہاہے۔

Read 3748 times